جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما خالد بشیر ہزاروں سوگواران کی موجودگی میںں سپرد خاک

KhalidBashirJanazaPic1

(  لاہور )
جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما خالد بشیر کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں ہجویری ہاﺅسنگ سکیم ہربنس پورہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ان کی نماز جنازہ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، حافظ عبدالغفارالمدنی،مفتی مبشر احمد ربانی، مفتی عبدالرحمن عابد، حافظ سیف اللہ منصور، مولانا سیف اللہ خالد،نصر جاوید،قاری محمد یعقوب شیخ،حاجی نذیر احمد،حافظ محمد مسعود، مولانا ابو الہاشم، حافظ عبدالرﺅف، محمد یحییٰ مجاہد، حافظ خالد ولید، حاجی جاوید الحسن،انجینئر نوید قمر، حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالماجد سلفی، مولانا محمد ادریس فاروقی و دیگر سمیت مقامی مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، دینی مدارس کے طلبائ، علماءکرام، شیوخ الحدیث اورجماعةالدعوة کے ہزاروں کارکنان،زونل وضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے۔نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے حافظ محمد سعید آبدیدہ ہو گئے جبکہ ہزاروں شرکاءبھی زاروقطار روتے رہے
۔قبل ازیں امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کا حالیہ واقعہ خالد بشیر کے خاندان اور پوری جماعت کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔جماعةالدعوة سات ہزار سے زائد شہداءکی وارث جماعت ہے لیکن یہ واقعہ بالکل مختلف نوعیت کا ہے۔ساری دنیا جانتی ہے کہ جماعةالدعوة ملک میں دعوت و تبلیغ کا کام کر رہی ہے اور ملکوں و معاشروں کے دفاع کیلئے امت کو متحد و بیدار کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔ اس لحاظ سے ہماری دشمنی بھی اسی بنیاد پر ہے۔کارکنان خالد بشیر کی شہادت پر صبر سے کام لیں اور اتحادویکجہتی کے ذریعہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری اداکریں۔انہوںنے کہاکہ خالد بشیر کو جس طریقہ سے اغواءکے بعد بہیمانہ انداز میں شہید کیا گیا ہے یقینی طور پر اس میں وہ اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں جو پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے ذریعہ افراتفری پھیلانا چا ہتی ہیں۔گذشتہ پچیس سال میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ جماعةالدعوة پر بہت بڑا حملہ کیا گیا ہے یہ ہمارے لئے چیلنج ہے
۔ قاتلوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ہم ان شاءاللہ ان کا پیچھا کریں گے اور اس دہشت گردی پر خاموش نہیں رہیں گے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ بیرونی قوتوں کے ایجنٹ پاکستان میں بیٹھ کر خوفناک سازشیں کر رہے ہیں۔امریکی ریمنڈ ڈیوس کو جب پکڑا گیا تو تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیاکہ اسے جماعةالدعوة کی جاسوسی کیلئے یہاں بھیجا گیا تھا۔حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی پیمانے پراقدامات اٹھاتے ہوئے ملک میں موجودکفار کے ایجنٹوں کو جلد از جلد گرفتار کریں اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام کی خدمت کیلئے خالد بشیر نے جو قربانیاں دی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں ان شاءاللہ ضائع نہیں
کرے گا۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک خالد بشیر کی شہادت قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور ، مولانا ابو الہاشم اورمولانا محمد ادریس فاروقی نے کہاکہ خالد بشیر کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔اس واقعہ میں پاکستان میں موجود بین الاقوامی قوتوں کے ایجنٹ ملوث ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ شہادت کی موت ہر مسلمان کی آرزو ہے۔یہ اتنا عظیم اعزاز ہے کہ نبی اکرم خود اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ سے شہادت کی دعائیں کیا کرتے تھے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کارکنان صبر سے کام لیں اور زیادہ سے زیادہ دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو دشمنان اسلام کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔یاد رہے خالد بشیر کو پندرہ مئی کی رات ہجویری ہاﺅسنگ سکیم ہربنس پورہ کے علاقہ سے اغواءکیا گیا تھا اور سترہ مئی جمعہ کی رات ان کی
نعش شیخوپورہ نہر سے ملی تھی۔ 
KhalidBashirJanazaPic3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s