امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کا چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

pak china

امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان،امداد کے اعلان اور معاہدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب چینی وزیر اعظم کی آمد اور پاکستان کے معاشی و دیگر مسائل کے حل کےلئے پچاس ملین ین کی امدادی گرانٹ کا اعلان اور کئے جانے والے معاہدے خوش آئند ہیں،پاکستان بھارت و امریکہ کے بجائے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے مخلص ودیرینہ دوست ملک چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرے۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،گذشتہ حکومت کی جانب سے آخری ایا م میں چین کو گوادرپورٹ کی حوالگی کا معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا،جس کو پاکستان دشمن قوتوں نے پسند نہیں کیا تاہم چین کے نو منتخب وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے ساتھ مخلصانہ دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے گوادر معاہدے سے ہٹ کر پاکستان کے لئے پچاس ملین ین امداد کا اعلان کر کے پاکستانی کے معاشی مسائل کے حل کےلئے اہم اقدام دیا ہے اس کے برعکس گذشتہ حکومت نے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ قرار دلوانے کےلئے جو تجارت شروع کی تھی اس میں پاکستانی معیشت اورصنعتکاروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہےامیر جماعة الدعوة نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران امریکہ و بھارت کے بجائے چین سے تعلقات و دوستی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ چین نے کیسے ہی مشکل ترین حالات کیوں نہ ہوں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s