پاکستانی قوم الحمد للہ بزدل بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے

Indian Fighter Jets

مذہبی و سیاسی قائدین نے بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت و امریکہ طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت نومنتخب حکومت پر دباﺅ بڑھانے کیلئے اشتعال انگیز حرکتیں کر رہے ہیں۔امریکہ کی طرف سے بڑھتے ہوئے ڈرون حملے ، پاک بھارت سرحد پر انڈیاکی بار بارکی جارحیت اور فضائی حدود کی خلاف ورزی انہی مذموم سازشوں کا شاخسانہ ہے۔بھارت ‘امریکہ کی شہ پر خطہ کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوششوں سے باز رہے۔ پاکستانی قوم الحمد للہ بزدل بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔ نو منتخب حکمران بھارتی و امریکی دباﺅ کاشکارنہ ہوں۔ انڈیا کو واضح پیغام دیا جائے کہ آئندہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو پاکستانی حدود میں گھسنے والے طیارے واپس نہیں جاسکیں گے۔

ان خیالات کااظہار امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، ممتاز عسکری دانشور جنرل (ر) حمید گل نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعةالدعوة پاکستان حافظ محمد سعیدنے کہاکہ بھارت ایک طرف نو منتخب پاکستانی حکمرانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی باتیں کر رہا ہے تو دوسری طرف سرحدوں پر جنگ کاماحول پیداکیاجا رہا ہے۔کنٹرول لائن پر بار بار کی جارحیت اور پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ بھارت کسی صورت پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہے اور دوستی کی باتیں بھی محض دھوکہ کے سواکچھ نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو اپنی حیثیت یاد رکھنی چاہیے اور امریکہ کی شہ پر اشتعال انگیز حرکتوں سے باز رہنا چاہیے وگرنہ اسے خوفناک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

غیور پاکستانی قوم بھارتی دہشت گردی پر اسے ناکوں چنے چبوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے امریکہ کی خطہ میںموجودگی سے بہت فائدے اٹھا لئے۔ جوں جوں امریکہ کی افغانستان سے نکلنے کی خبریں آرہی ہیں بھارتی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ واضح دکھائی دے رہی ہے۔انڈیا کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں کہ امریکہ کے خطہ سے نکلنے کے بعد اس کاکیابنے گا؟ حافظ محمد سعیدنے کہاکہ نومنتخب حکمرانوں کوبھارتی دباﺅ کا شکار ہونے کی بجائے جراتمندانہ پالیسیاں ترتیب دینی چاہئیں اور پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کومار گرانے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s