فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان 16 سے 18 جون تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 19 فری میڈیکل کیمپ لگائے گی

fif

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان 16 سے 18 جون تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 19 فری میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ میڈیکل کیمپوں کے لئے پورے ملک سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیمیں کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگئیں، ان خیالات کا اظہار فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نامور ڈاکٹرز کی 6 ٹیمیں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم مغل، سرجن ڈاکٹر ابو ذر سلیم، ڈاکٹر شیر افگن، ڈاکٹر ساجد خان، ڈاکٹر خلیل الرحمن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر شبیر احمد‘ ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر ناصر ہمدانی اور ڈاکٹر خالد داﺅد کی سربراہی میں بلوچستان کا دورہ کریں گی اور اس دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں فری میڈکل کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا،

ان میڈیکل کیمپوں میں مذکورہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیمیں مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے اور ان میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات مفت تقسیم کی جائینگی۔ میڈیکل کیمپوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے حافظ عبدالرﺅف کا کہنا تھا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، رحیم یار خان اور ملتان کی میڈیکل ٹیمیں الگ الگ کیمپ لگائیں گی، 3 روزہ میڈیکل مشن کے دوران کوئٹہ میں پشتون آباد، مشرقی بائی پاس سریاب روڈ، بلوچ کالونی، خروٹ آباد، گلشن اقبال کالونی، عبدالرحیم چوک نواں کلی، عالمو چوک، زرغون آباد، مرکز التقویٰ ڈبل روڈ، ژوب کے امین میڈیکل سنٹر، لورالائی میں ناصر آباد کے گورنمنٹ پرائمری سکول، سنجوائی، ڈیرہ عبدالشکور دمر، زیارت کے علاقہ توحید آباد میں قائم مرکز ابن قاسم، پشین میں مدرسہ شیخ عبدالعزیز، خانوزئی، سرانان، کچلاک اور چمن کے مجاہد ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s