جماعةالدعوة کے رضاکار عید الفطر پر بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ حافظ عبدالرﺅف

0

لاہور- جماعةالدعوة پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے ملک بھرکے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کے لئے ریلیف و ریسکیو ا ٓ پریشن بدھ کو بھی جاری رہا، متاثرہ علاقوں میںجماعةالدعوة کے رضاکار عید الفطر پر بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ایف آئی ایف اور جماعةالدعوة کی جانب سے بچوں کیلئے دودھ، جوس کے پیکٹ، بسکٹ اور دیگر اشیاءخوردونوش بھی تقسیم کی جارہی ہیں جبکہ سینکڑوں متاثرین کے لئے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔کراچی ،راجن پور ، جعفرآباد اور دیگر علاقوں میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے سینکڑوں امدادی رضار کار پانی میں پھنسے متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف ہیں ۔فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس گاڑیوں اور میڈیکل ٹیموں کو بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں کنٹرول رومز قائم کر دئیے گئے ہیں ۔فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے بتایا کہ الدعوة میڈیکل مشن کے ڈاکٹرز کی ٹیموں کو بھی متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن روجھان جمالی ،ڈیرہ الہ یار بائی پاس ،محبت شاخ ،صحبت پور،ربی کینال اور قیدی شاخ اسی طرح راجن پور کے علاقوں موضع دریشک، فتح پور ،بھکر پور،مڈناول اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں امدادی رضا کار بڑی جانفشانی کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔جماعةالدعوة کی جانب سے روزانہ ہزاروں متاثرین کے لئے پکی پکائی خوراک کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s