جماعة الدعوة پاکستا ن کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کا عید کے موقع پر پیغام

_R_12317b

لاہور- جماعة الدعوة پاکستا ن کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہمیں سیلاب متاثرہ بھائیوںسمیت کشمیر،اراکان برما، فلسطین، افغانستان اور دنیا کے دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہئے بلکہ ان کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہئے اور دکھی انسانیت کی خدمت و مظلوم مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ اس وقت شدید مشکلات اور آزمائشوں سے دوچار ہے امریکہ، بھارت اور اسرائیل تمام تر وسائل اور ٹیکنالوجی کے ہمراہ اسلام اور مسلمانوں پر حملہ آور ہیں اور خاص طور پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ کفار کی سازشوں اور ان کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے متحد و بیدار ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم عید الفطر ان ایام میں منا رہے ہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر، اراکان برما اور دیگر خطوں کے مسلمانوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے جارہے ہیںاور محض مسلمان ہونے کی بنیاد پر ان کا خون بہایا جارہا ہے۔ان حالات میں ضرورت اس امرکی ہے کہ پوری قوم مظلوم مسلمانوںکے ساتھ ہر ممکن تعاون اور مدد کا عہد کرے۔ انہوںنے کہاکہ عیدالفطر کے بعد بھی ہمیں رمضان المبارک کے پیغام کو نہیں بھلانا چاہئے۔ مسلمان اپنے گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں، خواتین سمیت معاشرے کا ہر فرد اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے قرآن و سنت پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا حصول ممکن ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s