دفاع پاکستان کارواں کی تیاریاں زوروشورسے جاری

Carvan

جماعة الدعوة کے 6ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی سے اسلام آباد تک نکالے جانے والے دفاع پاکستان کارواں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ملک بھر کی مذہبی ، سیاسی و کشمیری قیادت کوکارواں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے اہم مقامات، چوکوں و چوراہوں پر استقبالی کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔ کیمپوں پر دفاع پاکستان کارواں کی اہمیت اور مقاصدکو اجاگر کرنے کے لیے ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ اور ویڈیو ڈاکومنٹری چلائی جارہی ہے جس میں عوام کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔جماعةالدعوة بھارتی آبی جارحیت ،کنٹرول لائن پر جاری بلا اشتعال فائرنگ، مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم اور ڈرون حملوں کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کررہی ہے۔

اس سلسلے میں لیاقت باغ راولپنڈی سے ڈی چوک اسلام آباد تک عظیم الشان دفاع پاکستان کارواں پہلا بڑا پروگرام ہو گا۔بعد ازاں ملک بھر کے دیگر شہروں میں پروگراموں کا انعقاد عمل میںلایا جائے گا۔اسلام آباد او ر راولپنڈی میں21 استقبالی کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔ ان کیمپوں پر دفاع پاکستان کارواں کے مقاصد کو اجاگر کرنے اور قوم کو بھارتی سازشوں سے آگاہ کرنے کے لیے تیار کی گئی خصوصی ڈاکومنٹری فلم ملٹی میڈیا پروجیکٹرز کے ذریعے دکھائی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی دفاع پاکستان کارواں کی تشہیر بھرپور اندازمیں جاری ہے جس کو لاکھوں لوگ پسند کررہے ہیں ۔سائبرٹیم جماعة الدعوة چوبیس گھنٹے تشہیری مہم میں مصروف عمل ہے اور پروگرام کو برائے راست انٹر نیٹ پر دکھانے اور لائیو سوشل اپ ڈیٹس کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ قبا مرکز آئی ایٹ میں کارواں کے سلسلے میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں سکیورٹی، پنڈال اور گاڑیوں کی بکنگ کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ روالپنڈی اسلام آباد میں جماعة الدعوة کے کارکنان گھر گھر جا کر لوگوں کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s