کشمیر کی آزادی میں ہی پاکستان کی سلامتی کا راز مضمر ہے۔ حافظ محمد سعید

HS Speech

لاہور- امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی حقیقی قیادت کے بغیر اسلام آباد میں ہونے والی انٹرا کشمیر کانفرنس بے مقصد اور فضول ہے۔ مقبوضہ کشمیر میںجاری بدترین مظالم نظر انداز کر کے آلو پیاز کی تجارت کی باتیںکشمیریوںکے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔امریکی تنظیم پگواش کوکشمیر میں آٹھ لاکھ فوج کی دہشت گردی نظر کیوں نہیں آتی؟ مسئلہ کشمیر کو الجھانے کے علاوہ کانفرنس کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ کشمیری و پاکستانی قوم بیرونی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔ خواتین کی عزتیں تار تار کی جارہی ہیں اور ان کی املاک کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے۔چند دن قبل بھارتی فوج کی جانب سے شوپیاں میں چھ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ۔

تحریک آزادی کے دوران ہزاروں افراد لاپتہ کر دیے گئے جن کے اجتماعی قبروں میں دفن کرنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پگواش کی جانب سے بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف تو کوئی آواز بلند نہیں کی جارہی مگر اسلام آباد میںبلا مقصد کانفرنسوں کا انعقاد کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مظلوم کشمیری قوم بھارت سرکار کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف بھرپور انداز میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ پگواش کانفرنس کے منتظمین اگر کشمیریوں سے مخلص ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اوردوطرفہ تجارت وباہمی اعتماد سازی کے اقدامات کو پروان چڑھانے کی بجائے بھارتی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے اور آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے کشمیر سے نکلنے تک خطہ میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ایسی کانفرنسوں کے ذریعہ ان کی جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیر کی آزادی میں ہی پاکستان کی سلامتی کا راز مضمر ہے۔ انڈیا ریاستی واقتصادی دہشت گردی کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر پرزیادہ دیر تک اپنا غاصبانہ تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت سے یکطرفہ دوستی کی پالیسی ترک کر کے کھل کر کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کا ساتھ دیں اور انہیں 8 لاکھ بھارتی فوج کے تسلط سے نجات دلانے کی کوشش کریں۔اگر حکومت پاکستان دین اسلام کی روشنی میں اپنی پالیسیاں ترتیب دے تووہ وقت دور نہیں کہ جب کشمیری مسلمان ان شاءاللہ آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s